اس تحریر کو موضوع کچھ کھچھیں ۔۔۔۔ کے تحت شائع کیا گیا۔ | تبصرہ کریں »
” میںنے ہمشہ اللہ سے ایک ہی دعا کی کہ یا اللہ مجھے صبر عطا فرما، میں عبادت کے بعد صرف ایک ہی دعا کرتا کہ یا اللہ مجھے صبر عطا فرما، اللہ نے مجھے حج کی توفیق دی اور وہا ں جا کر میں نے صرف ایک ہی دعا کی کہ یا اللہ مجھے صبر عطا فرما، جب میں حج سے واپس گھر آ رہا تھا تو مکمل تحریر پڑھیے »
اس تحریر کو موضوع کچھ کھچھیں ۔۔۔۔ کے تحت شائع کیا گیا۔ | تبصرہ کریں »
کیا انسان کا کردار اس کے نظریے کی عکاسی کرتا ہے؟
اس سوال کا جواب اگر ہمارے معاشرے کے لوگوں کو دیکھ کر نکالنے کی کوشش کی جائے تو جواب نفی کے علاوہ کچھ نہیںہوسکتا … ہم جو کچھ کتابوں میں پڑھتے ہیں جس مذہب کا ہم پرچار کرتے ہیں، جس اخلاقیات کا درس ہمارے منہ سے نکلتا ہے …. سب کچھ ہمارے کردار سے بالکل مختلف ہے.
مکمل تحریر پڑھیے »
اس تحریر کو موضوع کچھ کھٹی کچھ میٹھی کے تحت شائع کیا گیا۔ | تبصرہ کریں »
اس بلاگ کو لکھنے کا مقصد شاید کچھ تھا جس کو بیان کرنے کی ہمت … شاید جمع نہیںکی جاسکتی. پہلے میںخیال کر رہا تھا کہ اس بلاگ میں…. لفظ “میں” کا استعمال بالکل نہیںکیا جائے گا اور اس کے علاوہ کوئی ایسی بات نہیںلکھی جائے گی جس کے کسی کی دل آزاری ہو… مگر ایسا بلاگ لکھنا واقع ہی میںایک مشکل کام ہے … مطلب صاف ہے کہ اب اس بلاگ میں…میں کا لفظ بھی استعمال ہوگا اور جو دل کہے گا لکھ دیا جائے گا… مگر ایک بات کا خیال رکھیے گا کہ…
اسے دل پر مت لیجئے گا…. 
اس تحریر کو موضوع کچھ کھٹی کچھ میٹھی کے تحت شائع کیا گیا۔ | تبصرہ کریں »
شوہر جب شام کو گھر آتا تو بیوی اس کے لیے صحن میں چارپائی بچھاتی. شوہر جب منہ ہاتھ دھونے کے بعد چارپائی پر بیٹھتا تو کھانا اس کے سامنے ہوتا. وہ مزے سے کھانا شروع کر دیتا … وہ بہت اسرار کرتا کہ اس کی بیوی اس کے ساتھ چارپائی پر بیٹھ جائے مگر وہ چونکی پر بیٹھی رہتی اور کہتی کہ میںیہیں ٹھیک ہوں آپ کے برابر نہیں بیٹھ سکتی. ایک دن کھانا کھاتے ہوئے شوہر نے اپنی بیوی سے پوچھا اگر میں چونکی پر بیٹھ جاؤں تو تم کیا کرو گی.بیوی نے کہا میں نیچے زمین پر بیٹھ جاؤں گی. شوہر نے کہا کہ اگر میںزمین پر بیٹھ جاؤں تو تم کیا کروںگی تو وہ بولی میں زمین میںکھڈا کھود کر اس میںبیٹھ جاؤں گی، شوہر نے کہا ”اگر میں کھڈے میںبیٹھ جاؤں تو کیا کروں گی“ تو وہ جلدی سے بولی ” میں اوپر مٹی ڈال دوں گی”. مکمل تحریر پڑھیے »
اس تحریر کو موضوع کچھ کھچھیں ۔۔۔۔ کے تحت شائع کیا گیا۔ | تبصرہ کریں »
کھچھ ایک بہت ہی اچھا لفظ ہے اور اس کو لڑکیوںکے لیے استعمال کرنا تو بالکل بھی اچھا نہیںلگ رہا . اور ہاں یہ مت بھولئے گا کہ یہاںلڑکیوںسے مراد ہر لڑکی نہیںبلکہ کچھ خاص لڑکیاں ہیں جو ہمارے مدرسے میں چیل کی طرح منڈلاتی نظر آتی ہیں…( کچھ تو واقع تعظیم کے قابل ہیں اور باقی بالکل فارغ ہیں) کبھی اِدھر تو کبھ اُدھر، حالانکہ ان کو ایک کمرہ دیا گیا ہے جو صرف انہی کے لئے مختص ہے اور عوامی کمرہ (Common Room) کہلاتا ہے … سمجھ نہیںآتی کہ اس کو یہ نام کس نے دیا ہے … اپنے نام کے لحاظ سے تو اس میںہر کسی کو جانے کی اجازت ہونی چاہئے … مگر کوئی لڑکا اس ڈھولا بندی کو توڑنا نہیں چاہتا … لڑکیوںکی تعداد کچھ زیادہ نہیںلیکن پھر بھی انہیںچین نہیںآتا … اپنے عوامی کمرے سے ان کا دل دو دو ہاتھ اُچھلتا ہے اور وہ اِدھر اُدھر زیادہ نظر آتی ہیں. مکمل تحریر پڑھیے »
اس تحریر کو موضوع کچھ کھچھیں ۔۔۔۔ کے تحت شائع کیا گیا۔ | تبصرہ کریں »
پتہ نہیں خواب کیوں آتے ہیں … کیا یہ صرف انسانوں کو آتے ہیں یا دوسرے جانداروں کو بھی؟
لیکن جو بھی ہو … اگر خواب میں اچھا ہو تو انسان کو اچھا محسوس ہوتا ہے اور بُرا ہو تو وہ پریشان ہوتا ہے … حسین خواب تو وہ جلد بھول جاتا ہے مگر خوفناک اور بُرے خواب وہ لمبے عرصے تک یاد رکھتا ہے . اگر انسان خوشحال ہو تو خواب چاہے اچھے ہوںیا بُرے، وہ جلد انہیں بھول جاتا ہے اور اگر انساں کی زندگی میںکچھ پریشانیاں ہوںتو وہ اپنے خوابوں سے اپنی زندگی کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور انہیں اکثر یاد رکھتا ہے. مکمل تحریر پڑھیے »
اس تحریر کو موضوع کچھ کھٹی کچھ میٹھی کے تحت شائع کیا گیا۔ | تبصرہ کریں »
وہ ایک چھوٹے قد، دُبلا پتلا نہیں… بلکہ ایک خوبصورت سڈول و چست جسامت کا مالک… شاید اس کی عمر28 سال ہے یا شاید 328 سال … کچھ کہتے ہیں کہ یہ اس کا چوتھا جنم ہے اور وہ اس سے پہلے جنم میں سانپ بھی رہ چکا ہے اور ہر سو سال بعد اپنے روپ میں تبدیلی لاتا ہے … اور خود اس کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے تمام جنموں میں کنوارہ ہی رہا … مگر اللہ کرے وہ اس جنم میں کنوارہ نہ رہے… وہ کسی کو پسند بھی کرتاہے وہ اس سے ایک کلاس ضرور پیچھے ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ اس کی زندگی میں شراکت کاسراسر حق نہیں رکھتا اور شریک بھی نہیں ہو سکتا … مگر وہ ڈرتا ہے … پتہ نہیں کس سے … شاید اس سے کہ ، کہیںوہ انکار نہ کر دے… لیکں ٹھوکر لگنے کے خطرے سے انسان چلنا تھوڑی چھوڑ دیتا ہے.. اُسے ہمت تو کرنا ہو گی ورنہ وہ اس جنم میں بھی کنوارہ رہ جائے گا… بےچارہ جنم جنم کا کنوارہ…
مگر میں اپنے دوست کو یہ ضرور کہوں گا …. دل پر مت لینا.
اس تحریر کو موضوع کچھ کھٹی کچھ میٹھی کے تحت شائع کیا گیا۔ | تبصرہ کریں »
“بہت کوشش کی کہ میری طرف ہی آتا مگر اسے پتہ نہیںکیا ہوا وہ سیدھا جا کر اُسے لگا…کمبخت اس نے راستہ تبدیل کر لیا کہ میں آگے سے ہٹ گیا … اب تو کہنا مشکل ہے… بس ایک بادام… کاش ایک اور ہو میری راہ تکتا..
کوئی میرے دل میں خوشی بن کے آیا
اندھیرا تھاگھر میںخوشی بن کے آیا
کاش کہ ایک بادام ہمارے گھر میں بھی خوشی بن کر آ جاتا…”
میرا سرو قد دوست تو شاید یہی سوچ رہا ہو … مگر اب یہ کہنے سے کیا فائدہ کہ سب کو معلوم ہے وہ بادام کس کے لئے تھا… کوئی بات نہیں اگلا بادام آپ کو ہی لگے گا… اللہ تعالٰی آپ کو کسی بادام کے آگے آنا نصیب فرمائے…

بادام اصل میںفارسی کا لفظ ہے اس کے معنی تو سب کو معلوم ہوں گے … اور سب جانتے ہوںگے کہ بادام کا کیا ہوتا مکمل تحریر پڑھیے »
اس تحریر کو موضوع کچھ کھٹی کچھ میٹھی کے تحت شائع کیا گیا۔ | تبصرہ کریں »
عجیب دن … بہت ہی عجیب دن ہے … جیب خالی ہے مگر نہیں بھی … جیب میں پیسے تو ہیںمگر خرچ کرنے کو دل نہیں کرتا کیونکہ ادھار کے ہیں اور خوف آتا ہے کہ کہیں یہ بھی ختم نہ ہوںجائیں … اور اگر خرچ کئے تو ظاہری سی بات ہے … ختم بھی ہوں جائیں گے .کتنی عجیب بات ہے کہ ایک وقت ایسا ہوتا ہے کہ جب ہم والدیں کے سرمائےکو اپنا سرمایہ کہتے ہیںمگر اس وقت تک جب تک ہم ان پر انحصار کر رہے ہوں .. اور جب جیب خود سری کی دولت سے کچھ بھر جائے تو ان کی دولت پرائی لگنے لگتی ہے.
زندگی میں اصول اس لئے بنائے جاتے ہیںکہ زندگی سہل ہو جائے مگر اگر ان سے زندگی بوجھل ہو تو ایسے اصول .. اصل میں بے اصولی کے ہوتے ہیں… ایسی دیواریں زیادہ دیر کھڑی نہیں رہتی اور اگر کھڑی رہیں تو سلاسل کا کام دیتی ہیں … پابند سلاسل کرنا کوئی بُری بات نہیں …. مگر ایسا صرف بُری بات پر ہی ہونا چاہیے.
تقریباً ہر مہینے ہی ایسا ہوتا ہے… یہ کوئی نئی بات نہیں … مگر کیا کریں سوائے اس کے کہ اِن کو دل پر مت لیں … آپ بھی دل پر مت لیجیے گا …
اس تحریر کو موضوع کچھ کھچھیں ۔۔۔۔ کے تحت شائع کیا گیا۔ | تبصرہ کریں »
دوستی کی تعریف (Defintion) کرنا ایک مشکل کام ہے اور دوست بنانے کا طریقہ بتانا بھی.
کبھی آپ نے غور کیا کہ دوست بنائے نہیںجاتے بن جاتے ہیں …. مگر کیا محبت کے بارے میںبھی ایسا کہا جا سکتا ہے کہ یہ کی نہیںجاتی بلکہ ہو جاتی ہے …. یہ بھی ایک مشکل سوال ہے …. جو محبت ہو جاتی ہے وہ قائم نہیںرہتی اور جو دوستی کی جاتی ہے وہ قائم نہیںرہتی… یعنی دوستی ہو جاتی ہے اور محبت کی جاتی ہے… اور یہ بھی درست ہے کہ دونوںکے اپنے اپنے Standard ہوتے ہیں، ہر کسی کو دوست نہیںبنایا جا سکتا اور ہر کسی سے محبت نہیںکی جا سکتی. مکمل تحریر پڑھیے »